ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مودی نے بی جے پی کارکنوں کا جوش بڑھایا: جاوڈیکر

مودی نے بی جے پی کارکنوں کا جوش بڑھایا: جاوڈیکر

Sat, 28 Apr 2018 01:06:49    S.O. News Service

بنگلور،27اپریل(ایس او نیوز؍یو این آئی) ترقی انسانی وسائل کے وزیر اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ترجمان پرکاش جاوڈیکر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کرناٹک میں 12 مئی کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے مودی ایپ کے ذریعے پارٹی امیدواروں سے لے کر بوتھ لیول کے کارکنوں سے رابطہ کرکے ایک نئی روایت کا آغاز کیا ہے ۔ مسٹر جاوڈیکر نے آج یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر مودی نے اپنی گفتگوکے ذریعے پارٹی کارکنوں کی حوصلہ افزائی کرنے کا کام کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے کارکنوں سے مثبت طریقے سے الیکشن لڑنے کی اپیل کی اور انتخابی مہم کے دوران اپنائی جانے والی کچھ اہم تدابیر کی معلومات دیں۔انہوں نے کہا کہ ریاست بھر سے ان کی بات چیت کا مثبت ردعمل سامنے آرہا ہے ۔ پارٹی کارکن دیگر سیاسی جماعتوں پر حملہ کرنے کی بجائے محبت سے لوگوں کا دل جیتنے کی کوشش کر رہے ہیں۔جاوڈیکر کے مطابق کانگریس کے پاس کوئی مسئلہ نہیں ہے اور وہ نظریاتی طور پر دیوالیہ ہو گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمراں پارٹی ریاست سے متعلق مسائل کی بجائے غیر متعلقہ مسئلے اٹھا رہی ہے ۔ 


Share: